کراچی (آن لائن)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان غالب رہا اور مارکیٹ 68ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گئی 100انڈیکس میں 600سے زاید پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے انڈیکس 67700پوائنٹس سے بڑھ کر68400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب روپے سے زاید کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم95کھرب روپے سے تجاوز کر گیا اور61.07فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا،مقامی انسٹی ٹیوشنز اور بروکریج ہاؤسز نے منافع بخش شعبوں میں خریداری کی جس کی بدولت مارکیٹ68400پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے میں کامیاب ہو گئی۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کے ایس ای100انڈیکس میں 660.75پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 67756.04پوائنٹس سے بڑھ کر68416.78پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 187.03پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس 30انڈیکس 22251.42پوائنٹس سے بڑھ کر22438.45پوائنٹس پرجا پہنچا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 44591.51پوائنٹس سے بڑھ کر45036.46پوائنٹس ہو گیا۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 92ارب63کروڑ43لاکھ98ہزار94روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 94کھرب52ارب72ہزار870روپے سے بڑھ کر95کھرب44ارب63کروڑ44لاکھ70ہزار964روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاکمارکیٹ میں جمعرات کو 17ارب روپے مالیت کے 38کروڑ87لاکھ51ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو 11ارب روپے مالیت کے 36کروڑ18لاکھ23ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 334کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 204کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،108میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے پی آئی اے4کروڑ72لاکھ،سنر جیکو پاک 2کروڑ97لاکھ،پاک پیٹرولیم 2کروڑ11لاکھ،پاک ریفائنری 1کروڑ69لاکھ اور پی ٹی سی ایل1کروڑ50لاکھ حصص کے سودوں سے سر فہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے بھاؤ میں 49.50روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اسکے حصص کی قیمت1300.00روپے ہو گئی اسی طرح 40.61روپے کے اضافے سے شاہ مراد شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت582.07روپے پر جا پہنچی جبکہ رفحان معیض پروڈکٹ کمپنی لمیٹڈ کے بھاؤ میں 80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت8200.00روپے ہو گئی اسی طرح33.44روپے کی کمی سے نیسلے پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت7566.89روپے پر آ گئی۔
Load/Hide Comments



