اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منظور کردہ فوکل پرسنز کا اعلان کر دیاہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے اور شبلی فراز کو نیافوکل پرسن تعینات کیا ہے جبکہ ہمارے علاوہ فوکل پرسنزکی ٹیم میں عمر ایوب،انتظار حسین پنجوتھا اور سینیٹر علی ظفر کو بھی نئے فوکل پرسنز کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔نئی لسٹ کے مطابق شیر افضل مروت کے نام شامل نہیں،اس سے قبل 30 مارچ کو جیل میں ملاقاتوں کیلئے عمران خان نے 3 فوکل پرسنز مقرر کئے تھے، جن میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت، بیرسٹر عمیر نیازی شامل تھے۔جیل میں ملاقاتوں کیلئے ہر فوکل پرسن 2 نام دے گا، ہفتے میں 2 دن ملاقاتوں کی اجازت ہوگی، منگل کو فیملی جبکہ جمعرات کو وکلا و دیگر کے ساتھ ملاقات ہوا کرے گی۔
Load/Hide Comments



