بناسپتی گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

لاہور(آن لائن) مارچ کے دوران ملک میں بناسپتی گھی اورخوردنی تیل کی قیمت میں عمومی کمی کارحجان دیکھا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق مارچ2024 میں ملک میں 5 کلو کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2652.88 روپے ریکارڈ کی گئی جوفروری کے مقابلہ میں 2.74 فیصدکم ہے۔فروری میں ملک میں 5 کلو کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 497.90 روپے ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں 0.53فیصدکم ہے۔فروری میں ایک کلوگرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 500.53 روپے ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق مارچ میں ایک لیٹرسرسوں کے تیل کی قیمت 501.09 روپے ریکارڈکی گئی جوفروری میں 500.03 روپے تھی۔