وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت سے سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار اور پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوگئے، ٹیکنو کریٹ کی نشست پراسحاق ڈار نے222 جبکہ جنرل نشست پر رانا محمود الحسن 224 نے ووٹ حاصل کئے،310اراکین نے ووٹ پول کئے جبکہ 7ووٹ مسترد ہوئے۔منگل کے روز قومی اسمبلی ہال میں اسلام آباد کی ایک جنرل اور ایک ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے پولنگ صبح 9بجے شروع ہوئی اور سہ پہر 4بجے تک جاری رہی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کی گئی سینیٹ انتخابات میں قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر310اراکین نے ووٹ پول کئے اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن کے سحاق ڈار جبکہ جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن کامقابلہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انصر محمود اور جنرل نشست پر فرزند حسین شاہ کے ساتھ تھاٹیکنو کریٹ کی نشست پر اسحاق ڈار نے 222ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے مد مقابل انصر محمود نے 81ووٹ حاصل کئے ٹیکنو کریٹ کی نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمو د الحسن نے 224ووٹ جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے فرزند حسین نے 79ووٹ حاصل کئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کی گیلریوں میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے حامیوں نے زبردست نعرے بازی شروع کی جو کافی دیر تک جاری رہی۔