صدر آصف زرداری نے ایف بی آر کی درخواست مسترد کر دی

لاہور (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایف بی آر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ ایف بی آر نے بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس کے حوالے سے نظرثانی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ صدر آصف اعلی زرداری نے اپنے حکم میں لکھا ہے کہ ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب کے حکم پر عملدرآمد کرے .