عمر ایوب قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

اسلام آباد(آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی نے عمر ایوب خان کو بطور اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا۔اسپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عمر ایوب نوٹیفکیشن اجرا کے بعد چیمبر میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اسپیکر آفس میں اپوزیشن لیڈر کے لیے اسکروٹنی کا عمل مکمل کیا گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی نے بلایا تھا اور ہماری موجودگی میں اسکروٹنی کی، صرف عمرایوب نے درخواست جمع کرائی، اسپیکر آفس کی جانب سے بلانے پر اسپیکر سردار ایاز صادق سے عمر ایوب نے پارٹی رہنما بیرسٹر گوہر اور عامر ڈوگر سے ملاقات کی۔ اسپیکر ایاز صادق نے نامزد امیدوار عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کا عمل مکمل کیا۔ اسپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا.