عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر9سے12اپریل عید الفطر چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے،ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد(آن لائن) عید الفطر کی چھٹیوں کے حوالے سے سوشل میڈیا پر9سے12اپریل عید الفطر چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جعلی ہے،ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں کی بابت تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔حکومت چھٹیوں بابت جو بھی فیصلہ کرے گی اس بابت باقاعدہ آگاہ اور نوٹیفیکیشن جاری ہوگا۔