اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں صدر نے کہا کہ اقلیتوں کے پاکستان کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں،، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ایسٹرکا تہوارامید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے۔۔ مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہے۔۔ صدرنے پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اورمعاشی حقوق حاصل ہیں۔۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اوراْن کی خوشحالی کیلئے اقدامات لینے کیلئے پرعزم ہے۔ آصفعلی زرداری نے کہاکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔
Load/Hide Comments



