اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھا نے کا خواہاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے روس کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔وزیراعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے روس کا ایک وفد پاکستان بھیجنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔ ملاقات میں روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط ا تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔روسی سفیر کا کہنا تھا کہتوانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
Load/Hide Comments



