راولپنڈی(آن لائن) سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا،طبیعت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال داخل ہوئے تھے،اڈیالہ جیل میں گرنے سے پرویز الٰہی جیل میں زخمی ہوئے تھے۔راولپنڈی سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا،پرویز الہی دو روز سے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں زیر علاج تھے، پرویز الہی کو طبعیت ناساز ہونے پر 27 مارچ کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، پرویز الہی اڈیالہ جیل میں گرنے سے شدید زخمی ہوئے تھے،پرویز الہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں لاحق بھی ہیں ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کی انکھ کے اوپر چوٹ کا نشان ہے اور پسلیوں میں فریکچر بھی ہے۔
Load/Hide Comments



