وزیراعظم شہبازشریف آج چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرینگے

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف آج جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرینگے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کی درخواست وزیر قانون کے ذریعے کی گئی تھی۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی ساتھ ہونگے۔ملاقات میں وزیراعظم ٹیکسوں سے متعلق کیسز کے جلد فیصلوں کی درخواست کرینگے۔ 2700 ارب سے زائد کے ٹیکس مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔ذرائع وزیر اعظم چیف جسٹس خصوصی ٹربیونلز یا بنچز قائم کرنے کی بھی درخواست کرینگے۔ اٹارنی جنرل بھی ملاقات میں موجود ہونگے۔اٹارنی جنرل اور وزیر قانون نے آج وزیر اعظم سے ملاقات بھی کی۔وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل اٹارنی جنرل چیف جسٹس سے بھی ملے۔۔ذرائع ملاقات میں اہم قانونی اصلاحات پر بھی بات چیت ہوگی۔جلد انصاف کی فراہمی کیلیے مجوزہ قانون سازی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ملاقات آج دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔