کوئٹہ(آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج سے اتوار تک ملک میں بارشوں کا امکان ظاہر کیاہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواں کا سلسلہ آج ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا اور کل تک بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔بلوچستان کے 16 اضلاع میں آج سے 29مارچ تک بارش کا امکان ہے۔جمعرات اور جمعہ کے روز سکھر،جیکب آباد،کشمور،لارکانہ اور دادو میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔اسلام آباد،پنجاب خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی آج سے 31مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



