لاہور (آن لائن) پاکستان ریلوے نے عید الفطر پر چلنے والی خصوصی چار ٹرینوں کے شیڈیول کا اعلان کر دیا۔ پہلی خصوصی ٹرین سات اپریل کو کراچی سے شام چھ بجے پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔ خصوصی ٹرین کراچی سے چل کر براستہ ملتان،فیصل اباد اور وزیر اباد پشاور پہنچے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین سات اپریل کو ہی کوئٹہ سے راولپنڈی کے لیے دس بجے روانہ ہوگی۔ اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے چل کر براستہ ملتان ساہیوال راولپنڈی پہنچے گی۔ تیسری عید سپیشل ٹرین اٹھ اپریل کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔ تیسری سپیشل ٹرین کراچی سے براستہ ملتان ساہیوال لاہور پہنچے گی۔ عیدالفطر پر چلنے والی چوتھی اسپیشل ٹرین 19 اپریل کو شام 5 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ خصوصی ٹرین لاہور سے چل براستہ ساہیوال ملتان کراچی پہنچے گی.
Load/Hide Comments



