سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور کرلی

نیویارک(آن لائن)سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کیلئے قرارداد منظور کرلی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قراردادپر ووٹنگ ہوئی۔فوری جنگ بندی کی قرارداد سلامتی کونسل کے 10 رکن ممالک نے پیش کی، جن میں الجزائر، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر شامل ہیں۔