اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنماء جاوید لطیف نے کہا ہے کہ حنیف عباسی چھوٹے بھائی ہیں،سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہو تا ہے۔الیکٹ ہونے کے بعد حنیف عباسی کی سوچ بدلی ہے جس سے مجھے دکھ ہوا ہے۔حنیف عباسی کو پورا حق ہے کہ جماعت کے کسی بھی بندے کی بات سیاختلاف کریں۔میرے متعلق بات کرنے پر مجھے حنیف عباسی سے کوئی گلہ نہیں۔نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ خواجہ آصف نے باجوہ،فیض کو اسمبلی بلوانے کی بات کر کہ ہر سیاسی ورکر کی نمائندگی کی۔خواجہ آصف نے کہا پچھلوں کا کیا دھراآج کیوں بھگتا جائے۔جب سمجھوتے ہوتے ہیں تو مستقبل میں کچھ نہیں کر سکتے۔خواجہ آصف سے احترام کا رشتہ ہے لیکن بول چال نہیں ہے۔پچھلے لوگ جو کر چکے ہیں اس گرداب سے نکلنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج جودہ رجیم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔2013سے رکاوٹیں پیدا کی گئیں کہ نواز شریف وزیراعظم نہ بن سکیں۔حنیف عباسی جذباتی ہیں کبھی کبھی جذباتی گفتگو کر جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments



