لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق پرویز الٰہی واش روم میں گرے اور زخمی ہوئے۔برسٹر سیف مریم نواز پر الزام لگانے سے قبل اڈیالہ جیل حکام کی رپورٹ پڑھ لیتے۔آپ پرویز الٰہی کا علاج کرنے کی بجائے اپنے وزیراعلی کا علاج کروائیں جو افسران کو اینٹیں مارنے کے مشورے دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الہی کے بیٹے کو باپ کی فکر نہیں برسٹر سیف بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ والا رول ادا کر رہے ہیں۔ تانگہ پارٹی نے ہر اپنے جرم کا الزام مریم نواز پر لگانا وطیرہ بنا لیا ہے۔مریم نواز اتنی ویلی نہیں کہ وہ تانگہ پارٹی کے ہر کارندے پر نظر رکھیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز اپنے صوبے کی عوام کی خدمت کے علاوہ اور کسی مخالف پر توجہ نہیں دے رہی۔ علی مین گنڈا پور ہو یا برسٹر سیف سب نے بانی پی ٹی آئی کا جھوٹا کھایا ہے۔ اپنے لیڈر کی طرح الزام برائے الزام کی سیاست ہی ان کا مشغلہ ہے۔
Load/Hide Comments



