ہر محب وطن شہری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم پاکستان تجدید عہد وفا کا دن ہے یہ دن ہمیں ایک ہونے کا دس دیتا ہے۔سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ریاستی اور قومی معاملات سب سے پہلے ہیں۔یوم پاکستان کا بنیادی مقصد دو قومی نظریے کو پروان چڑھاناہے۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے”یوم پاکستان“ پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کا قیام اس میں رہنے والے تمام شہریوں کو مکمل مذہبی سیاسی و سماجی آزادی ضمانت دیتا ہے۔ وفاق اور اکائیاں ملکر پاکستان کو مضبوط اور مستحکم ملک بن سکتی ہیں۔ افواج پاکستان دنیا کی طاقتور اور باصلاحیت افواج میں شامل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاک فوج کی دفاعی صلاحتوں پر کسی بھی ملک کو اب کوئی شبہ نہیں ہے۔ میاں نواز شریف نے پاک فوج کو دفاعی لحاظ سے اتنی طاقتور بنا دیا ہے کہ وہ کسی بھی ملک کی جارحیت کا پوری طاقت سے مقابلہ کر سکتی ہے۔ پوری قوم کو اپنی مسلح افواج کی دفاعی صلاحیت پر مکمل اعتماد ہے۔صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کا ہر محب وطن شہری دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔