مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ماسکو میں کروکس ایکسپو سینٹر میں فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ روسی میں ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،مشکل وقت میں پاکستان روس کے ساتھ ہے،دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں،پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے جس کے خاتمے کے لئے پاکستانی افواج اور قوم نے بے پناہ جانوں کے نذرانے پیش کئے۔