حماد اظہر نے پاکستان تحریک کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد(آن لائن)حماد اظہر نے پاکستان تحریک کی صدارت سے استعفی دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بہت سوچ وچار کے بعد میں نے تحریک انصاف پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھاکہ میں سمجھتا ہو کے اس وقت پارٹی کی پنجاب میں موثر قیادت کے لئے گراؤنڈ میں موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔ میں البتہ بطور کارکن کام کرتا رہوں گا۔