پہلا جوہری توانائی سمٹ آج برسلز میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کریں گے

اسلام آباد(آن لائن)پہلا جوہری توانائی سمٹ آج جمعرات کو برسلز میں منعقد ہو گا جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ ڈار شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے،وزیر خارجہ کی شرکت بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے گی،جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے بارے میں مشترکہ نقطہ نظر کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگی۔