اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہارکیا ہے اورواقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی ء درجات کی دعاء اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی،وزیراعظم نے کان کنوں کی ریسکیو کی کوششوں کو تیز تر کرنے اور حادثے کے نتیجے میں زخمی کان کنوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کے واقعات انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہیں،غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،حکومت زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرے گی۔بعد ازاں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ کا ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اس واقعے میں جان بحق ہونے والوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا،ایاز صادق نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں.
Load/Hide Comments



