محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے

اسلام آباد(آن لائن)ا لیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے ضمنی انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے انٹرا پارٹی الیکشنز کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔محمود خان پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے چئیرمین ملک افضل دین نائب چئیرمین ہونگے۔ پرویز خٹک کے استعفی کیوجہ سے پی ٹی آئی پی کے چئیرمین کا عہدہ خالی ہوا تھا۔