حماد اظہر اور مونس الہی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد

لاہور(آن لائن) لاہور میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنماوں حماد اظہر اور مونس الہی کے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کردیئے گئے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے لاہور کے حلقوں این اے 119 اور پی پی 164 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے پی پی 158 سے کاغذات جمع کروائے ہیں۔دونوں پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات پر عائد اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الہی عدالتی اشتہاری ہیں، عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔متعلقہ ریٹرننگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلا کو اعتراضات سے متعلق موقف دینے کی ہدایت کردی۔