اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد(آن لائن)اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا تعارفی اجلاس آج جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اجلاس کی صدارت کریں گے،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے جبکہ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران کابینہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے،اجلاس میں ایس آئی ایف سی سے متعلق ارکان کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی،اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔