لاہور (آن لائن) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرنے والوں کو انہی کی زبان میں جواب دیں گے۔ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانا ہوگا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ملکی خودمختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور کسی بھی عمل کا فوری ردعمل دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانا ہوگا۔سینیٹ انتخابات میں نامزدگی کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں سیاسی جماعتوں اور دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے نامزد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار پر پابندی نہیں ہے لیکن اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیے۔ سوشل میڈیا صارفین کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے اس کا مثبت انداز سے استعما ل کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی ٹک ٹاک پر پا بندی ہے۔
Load/Hide Comments



