مقبوضہ کشمیر میں سیاسی جماعتوں کو”غیر قانونی تنظیمیں ” قرار دینے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں کو “غیر قانونی تنظیمیں ” قرار دینے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتا ہے, ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (یاسین ملک گروپ) پر پابندی کی پانچ سالہ توسیع کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے مقبوضہ کشمیر میں کل 14 کشمیری سیاسی جماعتیں غیر قانونی ہو گئی ہیں۔پاکستان جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ اور جموں و کشمیر پیپلز لیگ کے چار دھڑوں کو “غیر قانونی تنظیمیں ” قرار دینے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتا ہے, ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (یاسین ملک گروپ) پر پابندی کی پانچ سالہ توسیع کے فیصلے کی مذمت کرتا ہے تازہ نوٹیفیکیشن کے بعد بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں کل 14 کشمیری سیاسی جماعتیں غیر قانونی ہو گئی ہیں ان جماعتوں کے کارکنان کو بھی ظلم و ستم کا سامنا ہے, ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یاسین ملک جنہیں 2022 میں عمر قید کی سزا سنائی گئی کے لیے سزائے موت کی درخواست کیا جانا قابل ذکر ہیاسطرح کے جابرانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کی ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کی خواہشات کو دبا نہیں سکتے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اختلاف رائے کو کچلنے کی بھارتی مہم بین الاقوامی انسانی حقوق, انسانی قانون اور جمہوری اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے دفتر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ کالعدم کشمیری جماعتوں پر سے پابندیاں ہٹائے یاسین ملک سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کروایا جائے۔