اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا پی ایس ایل 9 میں کامیابی کے بعد فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی

لاہور (آن لائن) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں نے پیر کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو جیتنے کے بعد فلسطین کا پرچم لہرا دیا۔ کھلاڑیوں نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی پیٹھ پر جھنڈوں کے ساتھ گراونڈ کے چاروں طرف فتح کے لیپ لگائے۔اس فتح کے ساتھ ہی یونائیٹڈ نے اپنا تیسرا پی ایس ایل ٹائٹل حاصل کیا جو اس سے قبل 2016 اور 2018 میں جیتی تھی۔ ان کی مسلسل کامیابی نے انہیں ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم کے طور پر قائم کیا ہے۔