پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری روز،تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع،میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ اپریل میں آخری قسط کی منظوری دے گا اس کیلئے مذاکرات کا آخری روز آج ہوگا جس میں تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت مذاکرات میں بڑی پیش رفت متوقع ہے مذاکرات میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشنل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن کا اٹھارہ مارچ تک پاکستان میں قیام شیڈول ہے مذاکرات کے آخری روز 1.1 ارب ڈالر کی قسط کیلئے فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معائدہ متوقع ہے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 15 اپریل سے واشنگٹن میں ہونگے پاکستان کی جانب سے نئے اور بڑے قرض پروگرام کیلئے درخواست دی جائے گی وزیر خزانہ محمد اونگزیب معاشی ٹیم کے ہمراء واشنگٹن کا دورہ کریں گے۔