اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد(آن لائن)اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ آج پہلے غیر ملکی دورہ پر روانہ ہوں گے، ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ایک روزہ دورہ پر برطانیہ پہنچیں گے، لندن میں ایک روزہ قیام اور سرکاری مصروفیات کے بعد وزیر خارجہ برسلز روانہ ہوں گے، برسلز میں وزیر خارجہ نیوکلیئر سیکورٹی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔نیوکلیئر سیکورٹی سمٹ میں وزیر خارجہ کو پاکستان کی نمائیندگی کے لئے وزیر اعظم نے نامزد کیا ہے۔