لاہور(آن لائن)صدرن لیگ شہبازشریف نے طلال چودھری کوپنجاب کی جنرل نشست سینیٹ کاٹکٹ جاری کردیا۔رہنما مسلم لیگ ن طلال چودھری کاایکس سابقہ (ٹویٹر)پیغام میں کہناتھاکہ قائدنوازشریف،وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلی پنجاب کاشکرگزارہوں، اپنی جماعت ن لیگ کابھی انتہائی مشکور ہوں، مجھے سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر کے اعتماد کا اظہار کیا۔طلال چودھری کامزیدکہناتھاکہ میں اپنی وفاداری و کارکردگی سے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا، یہ ٹکٹ ان سیاسی کارکنوں اور ساتھیوں کے نام جنہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی اور قیادت کا ساتھ نبھایا، یہ ٹکٹ خصوصا سوشل میڈیا اور میڈیا کے دوستوں و ساتھیوں کے نام جنہوں نے میرا ہمیشہ بھرپور ساتھ دیا، یہ ٹکٹ جڑانوالہ کے نام، یہ ٹکٹ نوازشریف سے محبت کے نام ہے۔
Load/Hide Comments



