وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،وزارت داخلہ آمد پر سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی سمیت وزارت کے سینئر حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کا خیر مقدم کیا،وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ اور اسکے ذیلی اداروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،محسن نقوی نے کہا کہ ملک میں امن وا مان کے قیام اور عوام کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا.