ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام ا?باد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلے کے جھٹکے 8 بج کر 26 منٹ پر محسوس کئے گئے، شہری خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل ا?ئے۔پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 130 کلو میٹر زیر زمین تھی،زلزلے کا مین مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا،زلزلے کے جھٹکے 8 بجکر 24 منٹ پر محسوس کیے گئے۔