لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا موجب فیکٹریاں اب حکومتی ریڈار پرآچکی ہیں۔اس حوالے سے سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق بہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگ زیب نے کہاکہ مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقررکردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے۔ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن ہوگا۔انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔وزیراعلیٰ کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل جلنے کی بجائے کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔سینئر منسٹر پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کے حکم پرانسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نئی ایپ متعارف کروائی جائیگی۔آئندہ 6 جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیے جائیں گے۔انڈسٹری کو انٹرنیشنل انوائرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر CM گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔اجلاس میں طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت کی گئی۔ محکمہ تحفظ ماحول کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ثاسک بھی دیا گیا۔
Load/Hide Comments



