اسلام آباد(آن لائن)اوگرا نے غیر قانونی ایل پی جی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیدیا،ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابقایل پی جی مالیکیولز کا ملک میں وافر ذخیرہ موجود ہونے کا با وجود ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے،ایل پی جی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کی بنیادی وجہ ایل پی جی گیس کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی ہے،چند بددیانت عناصر مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین تک ایل پی جی کی رسائی مشکل بنا رہے جسکے نتیجے میں زائد قیمت وصول کی جا رہی ہے،ترجمان کے مطابق اوگرا نے مصنوعی قلت کے حوالے سے صوبائی چیف سیکرٹریز کو بھی آگاہ کر دیا۔مقامی حکومتیں، صارفین تک مقررہ قیمتوں پر ایل پی جی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں،غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی.
Load/Hide Comments



