شہباز شریف کو ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہو گی،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(آن لائن)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو ملک کو بحران سے نکالنے کے لئے بانی پی ٹی آئی سمیت سب سے بات کرناہو گی۔ موجودہ حکومت میں مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں۔انہوں نے کہاآج ملک کو اتفاق کی ضرورت ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی انتشار رہا تو معاملات آگے نہیں بڑھیں گے ۔الیکشن پر انگلیاں اٹھ گئی ہیں، پریشان کن ماحول ہے۔الیکشن سے متعلق سپریم کورٹ کے پاس ازخود نوٹس لینے کے اختیارات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا معاملات حل کرنا ہوں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کو ملکی مسائل کے حل کیلئے سب سے بات کرنا ہو گی۔