اسحاق ڈار نے عہدے کا چارج سنبھال لیا،ترجمان دفتر خارجہ کا ٹوئٹ

اسلام آباد(آن لائن)وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے عہدے کا چارج سنبھا لیا، وزارت خارجہ آمد پر تپاک استقبال کیا گیا،سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے حکام نے نئے وزیر خارجہ کا استقبال کیا،وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے وزارت خارجہ کے حکام کا فردا فردا تعارف کروایا گیا،وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل اور ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کی وزیرخارجہ اپنے شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی،سینیٹر اسحاق ڈار پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ میں نئی ذمہ داریوں کا چارج سنبھال لیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ ہیں، دفتر خارجہ نے نئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سرکاری تصویر بھی جاری کر دی.