وفاقی کابینہ کی تشکیل پر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ کی تشکیل پر نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی مشاورت کی گئی۔وفاقی کابینہ کا 24 گھنٹے میں اعلان کردیا جائے گا۔حکومتی ذرائع کے مطابق نگران حکومت کی بعض اہم شخصیات کو کابینہ کا حصہ بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی بنک کے سربراہ محمد اورنگزیب مشیر وزیر اعظم برائے خزانہ ہونگے۔ڈاکٹر شمشاد اختر معاون خصوصی برائے وزیراعظم ہونگی۔وہ حکومتی معاشی ٹیم کا حصہ ہونگی۔عطاء تارڑ کو اطلاعات و نشریات اور مصدق ملک کو وزیر توانائی بنانے پر غور کیا جارہا ہے۔خواجہ آصف اسحاق ڈار اور احسن اقبال کو بھی اہم وزارتیں ملین گی۔ وفاقی کابینہ مختلف مراحل میں تشکیل دی جائے گی۔پہلے مرحلے میں پندرہ سے بیس وزراء کے حلف اٹھانے کا امکان ہے