اسلام آباد(آن لائن)اپوزیشن رہنماؤں نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے،ایوان میں کلمہ کے نیچے جھوٹا حلف لینے والے آئین اور قانون کے وفادار کیسے رہیں گے۔سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کو سیاست کی سمجھ نہیں پڑتی، ممکن تھا سب اتفاق رائے سے ہو جاتا،یہاں وہ لوگ بیٹھے ہیں جو بہت چھوٹے ہیں اور مسائل بہت بڑے ہیں۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہم محمود خان اچکزئی کو ووٹ ڈالیں گے،وزیراعظم کے انتخاب کے دوران ہم نے شہباز شریف کے کاغذات کو چیلنج کیا تھا،مخصوص نشستوں کے فیصلے تک انتخاب ملتوی کرنا چاہیے تھا،لطیف کھوسہ نے کہا کہ اس سے ذیادہ متنازع انتخاب تاریخ میں نہیں ہو سکتا ہے،یہ جمہوریت کا قتل ہونے جا رہا پے،تمام وہ لوگ جنہیں عوام نے مسترد کیا ہے وہ مل کر عوام جے حق پر ڈاکہ ڈال رپے ہیں،مجھے یہ ایوان چلتا ہوا نظر نہیں آ رہا،زرتاج گل نے کہا کہ پارٹی کے معاملات پر تنقید کرنا ہمارا اندرونی معاملہ ہے اس پر بہت سی بحث ہو سکتی ہے،پاکستان کی خاطر اپنے منصب کے ساتھ انصاف کرنا چاہیے،اس ایوان میں لا الہ کے نیچے جھوٹا حلف لینیوالے آئین اور قوم کے وفادارکیسے رہیں گے،یہ لوگ فارم 45 کے تحت منتخب ہی نہیں ہوئے تو یہ پاکستان کے ساتھ کیا وفاداری کریں گے، آئین و قانون کی کیا پاسداری کریں ے۔
Load/Hide Comments



