اسلام آباد (آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ملاقات کی ہے اور وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی،ملاقات میں مسلح افواج کی پیشہ وارانہ اور آپریشنل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے یہاں وزیر اعظم ہاؤس میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جاری انٹیلی جنس بیسڈ اپریشنز بارے بھی بریفنگ دی۔حکومتی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
Load/Hide Comments



