فواد چوہدری سے اہلخانہ کیلئے ملاقات کا وقت مختص،عدالت نے درخواست نمٹا دی

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی جیل میں فیملی سے ملاقات کا معاملہ پرجیل حکام نے جمعرات کادن اہل خانہ سے ملاقات کیلئے مختص کردیاہے جس پرعدالت نے درخواست نمٹادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے حباء فواد کی درخواست پرجنعرات کو سماعت کی،اس دوران عدالت کو سرکاری وکیل کے زریعے بتایاگیاکہ جیل حکام نے فوادچودھری کی فیملی سے ملاقات کیلئے جمعرات کا دن مقرر کیاہے،ہرجمعرات کو فواد چودھری کے اہل خانہ جیل ملاقات کرسکیں گے۔اس پر عدالت نے ملاقات کا دن مختص ہوجانے پر حباء فواد کی درخواست نمٹادی۔