اسلام آباد(آن لائن)فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے سستی گیس خریداری کے معاہدے جون میں ختم ہو جائیں گے، نئے معاہدے آئی ایم ایف شرائط کے مطابق ہونگے،توانائی ڈویژن کی فرٹیلائزر پلانٹس کے ساتھ گیس خریداری کے نئے معاہدے کرنے کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے،ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق 9 فرٹیلائزر پلانٹس کے ساتھ سستی گیس خریداری کے معاہدے جون 2024 تک ختم ہو جائیں گے، نئے معاہدوں کے مطابق فرٹیلائزر پلانٹس کو فی ایم ایم بی ٹی یو 760 روپے سے 1750 روپے تک فروخت کی جائے گی، 5 فرٹیلائزر پلانٹس کو کھاد کی پیداوار کیلئے گیس 580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 760 روپے میں ملے گی، فرٹیلائزر پلانٹس کو مشینری چلانے کیلئے گیس 1580 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھ کر 1750 روپے میں ملے گی، فاطمہ فرٹیلائزر اور ایگری ٹیک کو کھاد کی پیداوار کیلئے 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس فروخت کی جائے گی،فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے فی ایم ایم بی ٹی یو گیس نرخوں کیلئے نئے معاہدے کا اطلاق آئندہ مالی سال سے ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments



