اسلام آباد(آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر خالی کردیا۔ آج جمعہ کو الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائیگا،ذرائع کے مطابقصدر مملکت عارف علوی نے اپنا سامان ایوان صدر سے باہرسابق صدور کیلئے مختص رہائش گاہ میں منتقل کردیاہے،صدر علوی کو آج جمعہ کو الوداعی گارڈ آف آنر دیا جائے گا۔ صدر 9 مارچ کو اپنی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ ان کے عہدے کی آئینی مدت ستمبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی نئے صدر کے انتخاب تک وہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



