کراچی (آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم واٹر کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اگر کوئی پانی چوری کر رہا ہے یا کروا رہا ہوگا، اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم پانی کی بات کر رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا چاند پر پہنچ گئی اور ہم ابھی بھی پانی کی بات کر رہے ہیں۔ اپنی چھوٹی ٹیم کے ساتھ ایم ڈی واٹر بورڈ سے ملاقات کی، ہمیں اچھا رسپانس ملا ہے، لوگوں کے مسائل میں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ جہاں لائن نہیں ہے وہاں رمضان میں ٹینکرز دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، جس کی 20، 25 ہزار روپے تنخواہ ہے وہ ٹینکر کیسے لے سکتا ہے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2007ء کہ بعد ایک قطرہ پانی نہیں آیا، جو پانی آ رہا تھا اسی لائنوں سے چوری ہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حب ڈیم کی مرمت نہیں ہوئی، ہم واٹر کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں، اگر کوئی پانی چوری کر رہا ہے یا کروا رہا ہوگا، اس کے سامنے کھڑے ہوں گے۔
Load/Hide Comments



