اسلام آباد(آن لائن)ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نجکاری کی تیزی کے لئے قوانین کو آسان بنانا ہو گا۔ میرے خیال میں صرف نقصان والے ہی نہیں منافع بخش اداروں کی بھی نجکاری ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملازمین پر ٹیکس بڑھانے سے آمدنی میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہو گا۔ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنے کے لئے بڑے اور سخت فیصلے لینا ہونگے۔اسحاق ڈار کا وازرت خازنہ سے دور ہونا ملک اور معیشت دونوں کے لئے اچھا ہے۔اسحاق ڈار کی پالیسوں کی وجہ سے ملک اور معیشت دونوں کو لاتلافی نقصان ہوا۔
Load/Hide Comments



