کراچی(آن لائن)ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے مرکزی الیکشن آفس پاکستان ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں تنظیم نو کا آغاز ہو چکا ہے، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کر کے اسکی تنظیم نو کی جائے گی اور پھر دوسرے مرحلے میں مرکزی شعبہ جات، صوبائی کمیٹیاں، ڈسٹرکٹ کمیٹیاں، زونز، ٹاؤنز اور یوسیز کی تنظیم نو کی جائیگی۔ دریں اثناء کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایک مرکزی ایڈہاک کمیٹی تشکیل دی ہے جس کے کنوینر خالد مقبول صدیقی ہونگے اور اراکین میں سید مصطفی کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، نسرین جلیل، انیس قائمخانی، کہف الوریٰ، رضوان بابر شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



