کراچی(آن لائن)منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرمہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالرمستحکم رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں 15پیسے بڑھ کر ڈالر کی قدر279.20روپے سے بڑھ کر279.35روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 282.05روپے پرمستحکم رہی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 23پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر304.51روپے سے بڑھ کر 304.74روپے ہو گئی جبکہ 77پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قدر356.25روپے پر جا پہنچی۔سعودی ریال ایک پیسہ کمی سے74.89روپے اور یو اے ای درہم1پیسہ بڑھ کر76.70روپے ہوگیا.
Load/Hide Comments



