اسلام آباد(آ ن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پنجاب،سندھ اور بلوچستان میں شفاف انتخابات ہوئے ہیں،سروے کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بدترین دھاندلی ہوئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت پھولوں کی سیج نہیں ہے،حکومت کو معاشی چیلنجز سمیت بہت سارے مسائل کا سامنا ہے،ملک کو عدم استحکام پر دھکیلنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرنا ضروری ہے، پی ٹی آئیملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر شہباز شریف کو ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں، تمام اتحادیوں کا شہباز شریف پر مکمل اعتماد ہے،ہمیں قومی اسمبلی کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے،شہباز شریف نے پہلے بھی شبانہ روز محنت سے ملکی معیشت کو بہتر کیا،8 فروری کے الیکشن شفاف تھے،اس موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہ ا کہ آج وزیر اعظم کے انتخاب کا دن ہے،آج ضروری ہے کہ پاکستان کے لیے ڈائیلاگ کیا جائے،پی ٹی آئی کو کہتا ہوں قانونی طریقے سے اپنے حق کی جنگ لڑیں نا کہ لڑائی جھگڑا کریں،ایم کیو ایم مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑی ہے،پاکستان میں سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام بھی آئے گا،ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے مسائل کا حل کرنا چاہیے۔پی پی رہنما اعجازجانکھرانی نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ارکان کا وطیرہ ہے ملکی معیشت حالات تباہ کر دیے، اس وقت ملک کے حالات کچھ اچھے نہیں،ان حالات سے نکلنے کیلئے شہباز شریف کا وزیراعظم بننا ضروری تھا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی حمایت کی ہے،مل جل کر حکومت کو چلائیں گے۔
Load/Hide Comments



