گورنر سندھ کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے،رانا ثناء اللہ

فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے،ایم کیو ایم کی خواہش ہے کہ ان کا گورنر سندھ برقرار رہے مگر یہ چیز ابھی فائنل نہیں ہوئی، مانگنے اور دینے میں فرق ہوتا ہے، گورنر سندھ کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیشہ نواز شریف کا احترام کیا ہے۔ہمیں مولانا فضل الرحمان سے ہمیشہ رہنمائی ملتی رہی ہے،ہماری کوشش ہے وہ ہمارے ساتھ رہیں گے۔انہوں نے کہ ہمارے اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ان کی بات کااحترام کیا ہے۔