صدار تی الیکشن کیلئے ووٹ ما نگنے ایم کیو ایم کے پاس جائیں گے،وزیرِ اعلیٰ سندھ

کراچی (آن لائن) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ووٹ مانگنے کے لئے ایم کیو ایم کے پاس جانے کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ ماضی میں بھی ا چھا تعلق رہا ہے اور ابھی انکے ساتھ ایک ورکنگ ریلیشن بنانے کی کوشش کریں گے ۔صدارتی الیکشن کے لیے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ ماضی میں اچھے تعلقات رہے ہیں ہم نے اتحادی حکومت میں بھی انکے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ اور اب ہم صدارت کے عدے کے لئے ان سے ووٹ مانگنے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری لوکل گورنمنٹ اس وقت امپاور ہے، ایم کیو ایم کی بلدیات سے متعلق ڈیمانڈ پنجاب کے لیے ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک انتخابی دھاندلی کی بات ہے تو بلاول بھٹو زرداری پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ ہمیں سندھ سمیت ہر جگہ پر تحفظات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی تقریر سے پتہ چلتا ہے کہ پارٹی گائیڈ لائن کیا ہے۔