ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پرمبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) ا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سرفراز بگٹی کو وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونے پرمبارکباد،سرفراز بگٹی کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ اپنے مبارکبادی پیغام میں سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہونا ان پر اراکین بلوچستان اسمبلی کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے سرفراز بگٹی ایک انتہائی قابل اورزیرک سیاسی رہنما ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان صوبہ ترقی اورخوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔